سوال
اس شخص کا کیا حکم ہے جس نے نذر مانی کہ وہ ایسے وقت میں نماز پڑھے گا جس میں نماز مکروہ ہے؟
جواب
میں اللہ کی توفیق سے کہتا ہوں: اس کے لئے اس وقت میں نماز ادا کرنا جائز ہے، اور بہتر یہ ہے کہ وہ اسے کسی اور وقت میں پڑھے۔ دیکھیں: تبیین الحقائق 1: 86، واللہ اعلم۔