رمضان کے دن روزہ دار کے لیے دانتوں کا پیسٹ استعمال کرنا

سوال
روزہ دار کے لیے رمضان کے دن دانتوں کا پیسٹ استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
روزے دار کے لئے رمضان کے دنوں میں دانتوں کا پیسٹ استعمال کرنا ناپسندیدہ ہے؛ اس خوف سے کہ اس کے روزے میں فساد آ سکتا ہے، لیکن اگر یہ یقین ہو کہ اس میں سے کچھ بھی پیٹ میں نہیں گیا تو یہ روزہ نہیں توڑتا، اور بہتر یہ ہے کہ روزے دار اسے امساك سے پہلے یا افطار کے بعد استعمال کرے تاکہ اس کے روزے کو خطرے میں نہ ڈالے۔
imam icon

اپنا سوال سمارٹ اسسٹنٹ کو بھیجیں

اگر پچھلے جوابات مناسب نہیں ہیں تو براہ کرم اپنا سوال مفتی کو بھیجیں