جواب
چہرے کی حد لمبائی میں پیشانی کے بالوں کی جڑ سے لے کر نیچے ٹھوڑی تک ہے ـ جہاں دونوں جبڑے ملتے ہیں ـ اور چوڑائی میں دونوں کانوں کی لو کے درمیان ہے؛ کیونکہ چہرہ اس چیز کا نام ہے جو انسان کا سامنا کرتی ہے، یا جس کی طرف عام طور پر سامنا ہوتا ہے، اور سامنا اس مقررہ حد کے ساتھ ہوتا ہے۔